عوام کراچی کی ترقی کیلیے 8 فروری کو ترازوپر ٹھپہ لگا کر ڈاکو راج کا خاتمہ کرے، سراج الحق

426
accountability day

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے فیصلہ سنادیا کہ کراچی سے ڈاکو راج کے خاتمے کا دن ہے۔اتنی بڑی تعداد میں شریک ہو کر ثابت کردیا کہ جس طرح 2023واپس نہیں آسکتا اسی طرح ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کادورواپس نہیں آئے گا۔

جماعت اسلامی کے تحت عام انتخابات کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں باغ جناح کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں عظیم الشان اورتاریخی ”جلسہ اعلان کراچی “ منعقدکیا گیا جس میں شہر بھر سے لاکھوں شہریوں نے شرکت کی اورترازو کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

سراج الحق نے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے ماضی میں کراچی کو تعمیرو ترقی کا شہر بنایا تھا اور آئندہ بھی بنائیں گے۔پیپلزپارٹی نے 300یونٹ فری دینے کا وعدہ کیا ہے یہ وعدہ بالکل اسی طرح ہے جیسے 1970میں روٹی،کپڑے اور مکان کا وعدہ کیا تھا۔پیپلزپارٹی پہلے تھر کے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیں اور ان کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف شہروں کی نمائندہ نہیں بلکہ سندھ اور پنجاب کے دیہاتوں کی بھی نمائندہ ہے، 8فروری کے دن ترقی کے نشان ترازو پر مہر لگائیں، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر مہنگائی،بد امنی اور بے روزگاری کے خلاف متحد کریں گے۔

سراج الحق نے تقریر کے اختتام پر جلسہ کے لاکھوں شرکاء سے کھڑے ہو کر عہد لیا کہ 8فروری تک ترازوکی کامیابی کے لیے جدوجہد کریں گے۔8فروری کو ظلم و جہالت،،بد امنی، بے روزگاری کے خلاف اورڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ترقی کے نشان ترازو پر مہر لگائیں۔