الیکشن کمیش نے انتخابی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کا اعلان کردیا

316

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے  قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے اپنی رہنما خطوط کا اعلان کردیا۔الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ “قومی اسمبلی کے امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے لیے نامزدگی کی فیس بالترتیب 30،000 اور 20،000 روپے ہے۔”

امیدوار فیس نقد رقم میں ادا کر سکتا ہے یا بینک کی برانچ میں جمع کرا سکتا ہے۔

رہنما خطوط میں لکھا گیا ہے کہ “ایک امیدوار اپنے تین سال کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گا، جو کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ہیں۔”

“امیدوار کے مکمل پاسپورٹ کی کاپیاں بھی کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرنے کی ضرورت ہوگی”۔

الیکشن کمیشن  پاکستان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پر امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

“قومی اسمبلی کی نشست کا امیدوار پاکستان کے اندر کسی بھی جگہ کا ووٹر ہونا ضروری ہے”۔ ای سی پی نے اعلان کیا کہ “صوبائی اسمبلی کے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا مقامی ہونا ضروری ہے۔”

الیکشن کمیشن  نے مطابق “قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے امیدوار کو متعلقہ صوبے میں ووٹر کے طور پر اندراج کرنا ضروری ہے۔”

مزید برآں، عام نشستوں کے لیے امیدوار کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں۔