کراچی میں پارہ  مزید گرنے کا امکان، موسم کی شدت بڑھے گی

382

کراچی: شہر قائد میں پارہ گرنے اور موسم کی شدت کے باعث سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں شہر قائد کو مزید سرد کررہی ہیں، جن کی رفتار منگل کے روز زیادہ سے زیادہ 26 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ پیش گوئی کے مطابق کل سے ہواؤں کی رفتار معتدل ہو سکتی ہے، تاہم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری مزید نیچے آ گیا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ؤواؤں کی رفتار پہلے کم تھی، تاہم بعد میں یہ رفتار 26 کلومیٹر تک بڑھ چکی ہے۔بدھ کے روز سے شہر میں سرد اور خنک ہواؤں کی رفتار کم ہوگی۔

موجودہ سرد ہواؤں کی وجہ سے بدھ کے روز درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔