مردم شماری: 6 ماہ بعد بھی عملہ معاوضے سے محروم

353

لاہور: مردم شماری کرنے والا عملہ رل گیا،کئی ماہ گزر جانے کے باوجود معاوضہ ادا نہیں گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین مردم شماری نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری کرنے والے عملہ کو فوری طور پر معاوضہ کی ادائیگی کی جائے۔

خیال رہے کہ مردم شماری 2023 ماہ مئی میں مکمل ہوگئی تھی اور عملہ کو صرف جزوی ادائیگی کی گئی تھی ، اب جبکہ مردم شماری مکمل ہوئے 6 ماہ ہو چکے ہیں اور اسی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئی ہیں اور انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان ہوچکا ہے،مردم شماری کرنے والا عملہ ابھی تک دوتہائی ادائیگی سے محروم ہے۔

واضح رہے کہ مردم شماری کرنے والے عملہ میں بڑی تعداد خواتین اساتذہ کی بھی شامل ہے جو اپنے نومود بچوں کو چھوڑ کر ساڑھے 3 ماہ تک صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک گھر گھر مردم شماری میں مصروف رہااور کم از کم 50 ہزار روپے فی کس معاوضہ کی ادائیگی باقی ہے۔