ملک بھر میں ڈینگی وائرس دوبارہ پھیلنے لگا،پنجاب میں 141 افراد متاثر

1125

لاہور:پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کراچی میں بھی 7افراد رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 76، ملتان 18 اور فیصل آباد میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں ڈینگی کے 15، 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 12 ہزار 796 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، صوبے کے اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 147 افراد زیرِ علاج ہیں۔