ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی فارغ

404

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کےچیئرمین ذکا اشرف نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عبوری چیف سلیکٹر توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے،نئے چیف سلیکٹر کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق کرکٹرز سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے ہیں۔

خیال رہے کہ  آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے ناقص کارکردگی پر انضمام الحق کا استعفی منظور کیا تھا،قبل ازیں میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنی مورکل نے بھی پی سی بی  سے راہیں جدا کرلیں تھیں جبکہ فاسٹ بولر کا بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے میں ایک ماہ باقی تھا۔