مہنگائی، غربت، بیروزگاری عروج پر ہے، پاکستان کی قسمت ہم بدلیں گے، بلاول

318
historic loss

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے، ہم پاکستان کی قسمت بدلیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں صرف صوبائی ہی نہیں، وفاقی حکومت بھی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار وزیراعظم جیالا ہوگا۔ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے حامی ہیں۔ بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے  کہ میئر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان کا وزیراعظم جیالا ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری  آسمان کو چھو رہی ہے۔ ہم پاکستان کی قسمت بدلیں گے۔ عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں، ملک کے نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی کو کسی بھی انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ اس بار پیپلز پارٹی ہی انتخابات میں کامیاب ہوگی۔ ، پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے، لوگ دیکھیں گے ہم کس طرح پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔