پاکستان کے 4 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

308
virus found

اسلام آباد: پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت  کے مطابق کراچی، راوالپنڈی ،چمن اور پشاور میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جینیاتی ٹیسٹنگ کے مطابق تمام نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے ۔

پاکستان میں اب تک 43  مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ بہت تشویش ناک  بات ہے ۔ پاکستان میں دنیا کا حساس ترین پولیو سرویلنس نظام قائم ہے ۔ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی فوری تصدیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  پولیو لاعلاج ہے اور صرف ویکسین ہی بچوں کو عمر بھر کا تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ ہم نے رواں سال کئی پولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے ۔  نومبر میں جن علاقوں میں وائرس موجود ہو گا وہاں پولیو مہم کے زریعے  بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔