چین: مریخ اور چاند کے تحقیقاتی مشنزسے حاصل کردہ موادشائع

559

بیجنگ:چین نے اپنے مریخ اور چاند پر بھیجے گئے تحقیقاتی مشنزسے حاصل کردہ اعدادوشمارکے دو نئیشماریشائع کیے ہیں۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کی قومی فلکیاتی آبزرویٹریزکے مطابق  رواں سال جنوری سے مارچ تک ملک کے مریخ مشن ،تیان وین -1 پر نصب ہائی ڈیفینیشن کیمرے سمیت تین سائنسی آلات کے ذریعے حاصل کردہ سائنسی ڈیٹا جاری کیا گیا ہے جس کی مقدار تقریبا 68 گیگا بائٹس ہے۔

یہ تحقیقاتی  مشن سے حاصل کردہ پانچواں ڈیٹا ریلیز ہے۔تیان وین -1 ایک  آربیٹر، ایک لینڈر اور ایک روور پر مشتمل ہے۔ 10 فروری 2021 کو مریخ کے مدار میں داخل ہونے والا یہ چین کا پہلا مشن ہے۔

 چین کی اکیڈمی آف سائنسزنے رواں سال 15 اپریل سے 24 جون کے درمیان چاند پر موجود  چھانگ ای 4 مشن کے لینڈر اور روور پر نصب چار پے لوڈز کے ذریعے حاصل کردہ 38 واں سائنسی ڈیٹا شائع کیا۔ ڈیٹا کا سائز 2.7 گیگا بائٹس ہے۔