چین: سائنس و ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات

384
interest rates

بیجنگ:چین نے نوجوانوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کے فروغ اور اس کا انتظام کرنے بارے متعدد اقدامات کا اعلان کیا  ہے جس کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی شعبوں میں خود انحصاری اور قوت کے حصول کی ملک گیر مہم کو آسان بنانا اور اسے تقویت دینا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر کی جاری کردہ دستاویز میں نوجوان ٹیلنٹ کو اعلی معیار کی ترقی میں مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے اور انہیں اصل اختراع کرنے، کامیابیاں حاصل کرنے اور تحقیقی نتائج کو عملی طور پر نافذ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق نوجوان ٹیلنٹ کو سائنس و ٹیکنالوجی کے بڑے قومی منصوبوں ، اہم شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز پر تحقیق اور ہنگامی سائنس و ٹیکنالوجی تحقیق میں نمایاں کردار  دینے کو کہا گیا ہے ۔