روشنی کا بھاشن دیکرقوم کو اندھیرے میں دھکیل دیا گیا ہے، ڈاکٹرطارق سلیم

1751
darkness

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ واپڈاگھروں کوروشن کرنے کی بجائے پوری قوم کواندھیرے میں دھکیل چکا ہے، عوام اپنا خون چوسنے والی اشرافیہ کی مزیدپرورش نہیں کرے گی۔

ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ عدالتیں صرف بڑے چوروں کوریلیف کیلئے ہیں۔یہ بات انہوں نے یوم تاسیس پرمنعقدہ عزم نوکنونشن اورجامع مسجدالحطیم قائداعظم کالونی میں پی پی 12کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

امیرصوبہ کا کہنا تھا کہ نوازلیگ ،تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی سمیت سامنے اور چھپ کرحکومت کرنے والے ڈکٹیٹروں نے عوام کوتباہی کے سواکچھ نہیں دیا اپنے ہزاروں فری یونٹس بجلی اور ہزاروں لٹرفری پٹرول سمیت عیاشیوں کے لیے آئی ایم ایف سے قرضے لیتے ہیں عوام پر ٹیکس لگا کرسودچکاتے ہیں عوام اپنا خون چوسنے والی اشرافیہ کی مزیدپرورش نہیں کرے گی۔

ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ عدالتیں صرف بڑے چوروں کوریلیف کے لیے ہیں بجلی کے بلوں، پٹرول کی قیمتوں سمیت مہنگائی پرکبھی سوموٹوایکشن ہوا نہ ہی اس حوالے سے جماعت اسلامی کے دائرکیسوں کوسناگیا، بجلی کے تباہ کن بلوں سمیت مسلسل محرومیوں پرعوام نے اپنی عدالتیں قائم کرلیں تو غریب کی جھونپڑی میں اندھیراکرنے والے اشرافیہ کے محلات بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔