بجلی بلز نہیں ہر گھر میں موت کے پروانے بھیجے گئے  ہیں، فرید احمد پراچہ

286

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بل نہیں ہر گھر میں موت کے پروانے بھیجے ہیں، حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں قوم پر مہنگائی کے کوڑے مسلسل برسا رہے ہیں۔

فرید پراچہ نے کہاکہ حکومت کو کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ بجلی کے بلوں کے لیے گھروں کا سامان اور بیٹیوں کے تیار شدہ جہیز بیچ رہے ہیں،عوام تنگ آمد پر پہنچ چکے ہیں اور عوام کے پاس خودکشی یا حکمرانوں کے گھیراؤ کے علاوہ کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا۔

 انھوں نے کہا کہ بجلی کہیں سے درآمد نہیں کی جاتی کہ اس کی قیمتوں کو زرمبادلہ سے جوڑا جائے، بجلی کے بلوں سے تمام اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں اور عوام کو تین گنا بل بھیجنا بند کیے جائیں۔