چین: چاول کی ابتدائی  پیداوار میں مسلسل اضافہ

397
exports

بیجنگ:چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے کہا ہے کہ چاول کی ابتدائی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2023 میں 2 کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ برائے شماریات نے کہا کہ ابتدائی چاول کی بوائی کا رقبہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہوکر 47 لاکھ 30 ہزار ہیکٹرز رہ گیا  لیکن فی ہیکٹر پیداوار 1.2 فیصد بڑھ کر 5ہزار987 کلوگرام فی ہیکٹر ہوگئی۔

بیورو کے ایک عہدیدار وانگ گوئرونگ نے کہاکہ موسمیاتی حالات عام طور پر اس سال ابتدائی چاول کی افزائش کے لئے سازگار تھے۔وانگ نے کہا کہ پیچیدہ بین الاقوامی ماحول اور دنیا بھر میں اکثر شدید موسمی واقعات کے درمیان چین کے موسم گرما کے اناج اور چاول کی ابتدائی فصل نے پورے سال مستحکم اناج کی پیداوار کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔