قومی زبان اردو کے نفاذ کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، ضیاءالدین انصاری

872
implementation

لاہور: اعلی مرکز قومی زبان و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قومی زبان اردو کے نفاذ کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ممکن نہیں۔

 ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کا بھی ملک میں فوری طور پر اردو زبان کے نفاذ کا حکم خوش آئند ہے۔ قومی زبان کے نفاذ میں رکاوٹیں پیدا کرنیوالا حکمران طبقہ آئین پاکستان اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف کررہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی قومی زبان کی ترویج کیلئے ہر سطح پر مرکز قومی زبان کے شانہ بشانہ ہے۔ دنیا میں ترقی انہی قوموں کو نصیب ہوئی ہے جنہوں نے قومی زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں مرکز قومی زبان پاکستان کے زیر اہتمام  فغان اردو اور یوم آزادی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سرپر مرکز قومی زبان حامد انوار، ملک سیف الملوک، اشتیاق احمد خاں ایڈووکیٹ، ڈاکٹر تحسین فراقی،، پروفیسر اشتیاق احمد، محترمہ نشوبیگم، محترم یسین رضا، شبیر شائق، جاوید قادر، ثناء اللہ انصاری، انور گوندل، چوہدری نصیر احمد ایڈووکیٹ، زوالفقار بھٹی،عمران امین اور منشاء قاضی،چوہدری ظفر محمود،نعیم بٹ اور مسز نعیم بٹ سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنما  اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔