دریائے سوات میں پیراکی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

465

سوات: دریائے سوات میں عوام اور سیاحوں کے نہا نے اور پیراکی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈپٹی کمشنر سوات نے دریائے سوات اور مقامی خوڑ میں نہا نے اور پیراکی پر 2  ماہ کے لیے مکمل طور پرپابندی عائد کردی ہے۔

اس سلسلے میں جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں برف پگھلنے سے دریائے سوات اور مقامی خوڑ میں پانی کے بہاؤمیں اضا فہ ہوا ہے، جس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے دریائے سوات میں نہانے سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے اس لیے پابندی لگانا ضروری ہے۔

حکم نامے میں مزیدکہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔