سفاک ماں نے 16ماہ کی بچی کو گھر پر اکیلا چھوڑ کر چھٹیوں پر چلی گئی

820

اوہائیو:امریکی ریاست اوہائیو میں ایک ماں اپنی 16ماہ کی بچی کو دس دن کے لیے گھر  پر  اکیلا چھوڑ کر  چھٹیوں پر  چلی گئی تاہم واپسی تک بچی کی موت ہوچکی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31سالہ کرسٹل کینڈیلاریو  پر اپنی بیٹی  جیلن کی موت کا الزام عائد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، 16جون کو  بچی گھر پر مردہ پائی گئی، اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے آثار نہیں ملے۔

16جون کو ملزمہ نے اپنے گھر  پہنچتے ہی ریسکیو کے نمبر پر فون کیا کیونکہ اس کی بیٹی بے سدھ پڑی تھی اور پانی کی کمی کا شکار تھی، بچی کے اطراف گندگی کا ڈھیر بنا ہوا تھا۔

ایک پڑوسی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب کرسٹل نے اپنی نومولود کو گھر پر تنہا چھوڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ یہ کرچکی ہے لیکن اتنے لمبے عرصے کے لیے اس نے پہلی بار بچی کو اکیلا چھوڑا تھا۔

پڑوسی خاتون کا کہنا تھا کہ ہم اسے کہتے رہتے تھے کہ اسے اکیلا نہ چھوڑو، نہ صرف میں بلکہ مزید خواتین بھی اسے منع کیا کرتی تھیں لیکن وہ اسے ہمیشہ اکیلا چھوڑ کر چلی جایا کرتی تھی۔