پنجاب حکومت بجٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرے، ڈاکٹر فرید پراچہ

399

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے صوبائی بجٹ میں پینشن میں صرف پانچ فیصد اضافہ، پنشنرز کے ساتھ ناروا اور امتیاز سلوک قابل مذمت ہے۔

ڈاکٹر فرید پراچہ  نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں 30فیصد اضافہ اور پنشنرز کے لیے صرف پانچ فیصد ایک لمحہ فکریہ اور سوالیہ نشان ہے۔

انھوں نے قائم مقام وزیراعلیٰ سے دریافت کیا کہ کیا پنجاب میں کوئی ایسی منڈی یا سٹور ہے جہاں سے پنشنرز کو 25فیصد سستا سامان ملتا ہو؟ اگر نہیں تو ان بزرگ مرد و خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنے اس فیصلہ پر نظرثانی کرے۔