صدرمملکت کے اختیارات کم، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور

353

اسلام آباد: سینیٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں اہم ترمیم منظور کرلی، ‏ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیارصدرمملکت سے واپس لے لیا گیا۔

بل کے مطابق الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن نیا شیڈول اور عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جب کہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا۔

ترمیم کےتحت کسی بھی عدالت کے فیصلے یا حکم کے تحت سزا یافتہ شخص فیصلے کے دن سے 5 سال کے لیے نااہل ہوسکے گا، متعلقہ شخص پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہوگا،  آئین میں جس جرم کی سزا کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا وہاں نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔