بلز کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، وزیر توانائی

455

حیدر آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فند (آئی ایم ایف) سے دو ارب ڈالر ملنے پر دنیا کا اعتماد ہم پر بڑھے گا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے بجلی کے نظام میں کوئی تعطل نہیں آیا، بعض مقامات پر مقامی طور پر تعطل آیا جب کہ بلز کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی، البتہ آین ٹی ڈی سی سے بھی 2 ہزار اہلکار سندھ پہنچ رہے ہیں، 1300 اہلکاروں کو مختلف مقامات پر مقرر کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اپنے اعتراضات اٹھاتا رہے گا، اگر ہم مت کریں تو آئی ایم ایف کے بغیر بھی زندگی گزار سکتے ہیں، البتہ مالیاتی ادارے سے دو ارب ڈالر کی رقم ملنے سے دنیا کا اعتماد ہم پر بڑھے گا۔