تنصیبات کو نذر آتش کرنے کا منصوبہ باز زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے، مریم نواز

356
judges

ملتان : مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم صفدر نے کہا ہے کہ آج وہ شخص یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے جن کی تنصیبات کو آگ لگانے نکلا تھا۔

 مریم صفدر نے کہا کہ 1999 اور 2017 میں نواز شریف کی حکومتیں چھینی گئیں، ان کو لاپتہ کردیا گیا، جیلوں میں قید کیا گیا لیکن انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ کسی چیز کو آگ لگادیں۔

انہوں  نے کہا کہ کیا جو ملک بناتا ہو وہ ملک جلا سکتا ہے، درد اسی کو ہوگا جو اس مٹی کا بیٹا ہے، بہت بار ظلم کا سامنا کیا لیکن جلا گھیرا کی ترغیب نہیں دی، جمہوری جدوجہد کے ذریعے ظلم کا سامنا کیا۔

رہنما ن لیگ  نے کہا کہ دوسری طرف دیکھیں، اقتدار کیا ہاتھ سے گیا، اصلیت کھل کر قوم کے سامنے آگئی، اپنا ملک جلا دیا، اقتدار جانے کا اتنا صدمہ تھا کہ اپنے ملک کو آگ لگادی، شہدا کی یادگاریں جلادیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پتا نہیں کس کے بھیجے ہوئے منحوس لوگ تھے جنہوں نے شہدا کی تصاویر جانوروں کے ساتھ لگا کر کہا کہ ان کے ساتھ بھی یہی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شہدا کی یادگاروں کو جلایا، بے حرمتی کی وہ کسی رعایت کے مستحک نہیں ہیں اور نہ کسی معافی کے، یہ قوم آخر تک تمہارا پیچھا کرے گی، تمیں چین سے رہنے نہیں دے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ منصوبے کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے اور جب سوال ہوتا ہے تو کہتا ہے مجھے کیا پتا، میرے کارکنان نے کردیا ہوگا، جب مشکل وقت آیا تو کارکنوں کو بس کے نیچے پھینک دیا اور کہا کہ جو کچھ کیا انہوں نے کیا ہے۔