خلیجی کمپنیوں کیلیے سائبر سکیورٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنا مشکل

1432

دبئی:خلیج کی کمپنیوں کو سائبرسکیوریٹی کے کرداروں کے لیے بھرتی کرنا مشکل ہو رہا ہے کیونکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صرف پچھلے سال میں اوپن اے آئی نے اپنا چیٹ بوٹ “چیٹ جی پی ٹی” لانچ کیا۔ اس کے بعد گوگل کی جانب سے بارڈ اور مائیکروسافٹ کی جانب سے اسی طرح کا ایک ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی میں مسلسل تیز رفتار تبدیلیاں یا نئی ٹیکنالوجی کا تعارف، سائبر کرائم کرنے والوں کو کاروبار کو ہیک کرنے، ڈیٹا کے لیے ان سے بھتہ لینے یا ان کے سسٹم میں خلل ڈالنے کے مزید مواقع فراہم کر سکتا ہے۔

شعبہ کے ماہرین کے مطابق ایسے پیشہ ور افراد کا ہونا جو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آگاہ رہ سکتے ہوں اور پھر ان لوگوں کا نظم و نسق قائم کرنا سائبر سیکیورٹی فرموں کے لیے بوجھ بنتا جارہا ہے۔