کورونا:  7 نئے کیسز رپورٹ،7مریضوں کی حالت تشویشناک

461
کورونا:  7 نئے کیسز رپورٹ،7مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں  7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اتوارکو قومی ادارہ  برائے صحت ( این آئی ایچ) کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 859ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.38فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 29ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2کا نتیجہ مثبت آیا ۔