اسکول میں بے شمار مسائل، طالبعلم نے بیچنے کا اشتہار دیدیا

571

میری لینڈ: امریکا میں ایک طالب علم نے اسکول میں درپیش بے شمار مسائل سے تنگ آکر اسکول ہی کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک طالبعلم نے اسکول کو 42 ہزار 69 ڈالر کی عوض فروخت کرنے کی پیش کش کی۔ ریاست میری لینڈ میں قائم مِیڈ ہائی اسکول کو طالب علم نے فروخت کی تفصیلات میں نصف قید خانہ قرار دیا۔

اشتہار کی تفصیلات میں مزید لکھا گیا کہ اسکول کے تمام 15 باتھ روم میں نکاسی کے مسائل ہیں۔ جبکہ عمارت میں باسکٹ بال کورٹ کے ساتھ ایک بڑا اور اچھا کچن اور ڈائننگ روم بھی موجود ہے۔ پراپرٹی کچرے کی بدبو سے آلودہ ہوا اور پانی کے مسائل جیسی اضافی خصوصیات کے ساتھ ملے گی۔

این ایرونڈیل کاؤنٹی پبلک اسکولز کے ترجمان بوب موزیئر نے اس اشتہار کو انتہائی تخلیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی سہولیات کی حامل اتنی قیمتی جگہ کو اتنے سستے داموں فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر حیرانی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یہ سینئرز کی جانب سے کی گئی ایک شرارت ہے جس کو قطعی طور پر سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے۔