جوعوام کو امن نہیں دے سکتا اسے حکومت کرنے کا حق نہیں،امیرجماعت اسلامی

268

لاہور:ملک بچانا ہے توحکومت اور اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے حوالے سے مشاورت کریں، سراج الحق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بچانا ہے تو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے حوالے سے مشاورت کریں۔

جوعوام کو امن نہیں دے سکتا اسے حکومت کرنے کا حق نہیں۔ سراج الحق نے کہا ایک شہری کی حیثیت سے جانناچاہتاہوں مجھ پرخودکش حملہ کس نے کروایا ژوب پہنچا تو لوگوں نے پوچھا بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی۔ بلٹ پروف گاڑی کوئی علاج نہیں، لوگ امن مانگتے ہیں۔ 

امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کوئٹہ مرکزی حکومت نے بلوچستان کے مسائل پرآنکھیں بند کررکھی ہیں ۔بلوچستان کے دانشوراورباصلاحیت افراد پاکستان کے لئے فکرمند ہیں،وہاں لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے،ایک طرف بدامنی دوسری جانب کوئی حکومت نہیں۔ حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہو چکی ہے۔