گوگل سرچ نے جدید ترین سہولت پیش کردی

793

سان فرانسسكو: ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد سے لے کر عام لوگوں تک آج کل سب جانتے ہیں کہ ہر کام اور ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت یا اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل گیجٹس و ایپلی کیشنز دنیا بھر میں بڑھتی جا رہی ہیں۔

حال ہی میں گوگل نے بھی اس جدید ترین سہولت یعنی مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) پرمبنی گفتگو کرنے والے پروگرام کو گوگل سرچ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جسے باضابطہ طور پر گوگل آئی او کانفرنس کی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔

یہ ایک طرح کا جدید ترین چیٹ بوٹ ہے جسے ’میگی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ڈویلپرنے اسے چیٹ جی پی ٹی کی طرزپربنایا ہے۔ اس سے قبل مائیکروسوفٹ نے اپنے بنگ براؤزر میں چیٹ جی پی ٹی شامل کرنے اعلان کیا گیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل اے آئی کو میسجنگ میں بھی استعمال کرنا چاہتا ہے جس کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔