اسمارٹ فون خردبین کیسے بن سکتا ہے؟

737

بوسٹن: سنگاپور اور امریکی ماہرین نے مل کر دنیا کی سب سے چھوٹی سیلیکون ایل ای ڈی بنائی ہے جس سے ہولوگرافک خردبین تیار کی گئی ہے۔ اس سے ایک جانب تو اسمارٹ فون کو خردبین میں بدلا جاسکتا ہے تو دوسری جانب فوٹونِک چپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ اس اختراع سے فوٹونِک چپ کی راہ ہموار ہوگی جس میں رابطے کے لیے فوٹون استعمال کئے جاتے ہیں۔ سنگاپور اور میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے یہ ایل ای ڈی بنائی ہے جو صرف ایک مائیکرومیٹرجسامت رکھتی ہے۔

اس طرح بغیر لینس کی خردبین اور دیگر اشیا بنانے میں مدد مل سکے گی۔ دوسری جانب ہولوگرافک لینس کی تیاری بھی ممکن ہوگی۔ اس طرح عام فون سے انسانی خلیات کی تصاویر لینا بھی ممکن ہوگا اور یوں اسمارٹ فون کو خردبین میں بدلنا بہت آسان ہوجائے گا۔