منی لانڈرنگ:پرویز الٰہی کے بیٹے، بہوئوں سمیت 7افراد کی عبوری ضمانت میں5مئی تک توسیع

362

لاہور:کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور بہوئوں سمیت 7افراد کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

پرویز الٰہی کے بیٹے اور بہووں سمیت 7افراد پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔لاہور کی سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کے رخصت پر ہونے کے سبب عبوری ضمانت میں توسیع کی۔ سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کر کے آج رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

منی لانڈرنگ کیس میں راسخ الٰہی، زارا الٰہی، تحریم الہی، مجاہد اسلام نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔شجاع الدین میاں، احمد فاران، ضیغم عباس نے بھی ضمانت کی درخواستیں عدالت میں دائر کر رکھی ہیں۔