کندھ کوٹ،رشتے کا تنازع ،دوگروپوں میں تصادم ، 4افراد جاں بحق ،8زخی

361

کندھ کوٹ:کندھ کوٹ کے علاقے بخشاپور میں ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں رشتہ کے تنازع پر تصادم ہوا، نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی جس میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کی ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں کافی عرصے سے رشتے کا تنازع چلا آرہا تھا ،انڈہی اسٹاپ کے قریب دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔