سندھ میں مزارات کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کی خورد برد

438

کراچی:سندھ کے محکمہ اوقاف نے بزرگان دین کے مزارات کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کرلی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی انسپکشن ٹیم نے سیکرٹری محکمہ اوقاف سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ کے افسران کی کرپشن منظر عام پر آگئی، مزارات کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی، وزیر اعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے دفاتر کے لیے 10 کروڑ فنڈز خورد برد کیے گئے، محکمے نے ٹھیکیداروں کو ایڈوانس ادائیگیاں کیں۔

محکمہ اوقاف صوفی بزرگ سچل سرمست اور نور ولی شاہ سمیت دیگر مزارات کی مرمت کے لیے دیئے جانے والے پیسے ہڑپ کر گیا۔انسپکشن ٹیم نے سیکرٹری محکمہ اوقاف سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔