عوام مردم شماری میں ادارہ شماریات کے اہلکاروں سے تعاون کریں

309

کوہاٹ:ضلع مہمند کے سرحدی علاقے خنجر کلے سے تعلق رکھنے والے ملک سلطان عزیز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مردم شماری اور خانہ شماری کے عمل میں ادارہ شماریات کے اہلکاروں سے تعاون کرے اور قومی ذمہ داری کا ثبوت دے۔

ملک سلطان نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری کے عمل کے بنا پر وسائل کی تقسیم ہوگی جس سے ہر فرد مستفید ہوگا۔

حاجی سلطان عزیر نے کہا کہ اس عمل کی تکمیل عوام  کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں لہذا  رواں مردم شماری اور خانہ شماری کے عمل میں عوام اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور اس عمل کو کامیاب بنائے۔

 یاد رہے کہ مردم شماری اور خانہ شماری کا عمل پچھلے مہینے شروع کیا گیا تھا اور یکم اپریل کو مکمل ہونا تھا مگر اب تک پورے ملک میں تقریبا 92 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔اس عمل کی تکمیل کی غرض سے حکومت اور ادارہ شماریات نے رواں مردم شماری و خانہ شماری میں 10 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔