پاک فوج نے ڈیم میں ڈوبی کشتی کے لاپتہ آخری طالبعلم کی لاش نکال لی

500

کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے آخری بچے حمزہ کی لاش بھی نکال لی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق ڈیم میں ریسکیو  آپریشن 48 گھنٹے تک جاری رہا۔

پاک فوج کے غوطہ خوروں کو آخری لاپتا لاش ملی، ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبہ کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے حکم پرتانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے طلبہ کی تلاش مکمل کرلی گئی اور اس طرح ڈوب کرجاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبہ کی لاشوں کونکال لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس جی کی غوطہ خور ٹیموں، آرمی انجینیئرز، ریسکیو 1122 نے 5 طلبہ کو زندہ نکالا۔ریسکیو کے مطابق جس آخری بچے کی لاش نکال لی گئی ہے وہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

حمزہ کی لاش کو  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ورثا کے مطابق حمزہ کی نماز جنازہ شاہ پور بانڈہ جات میں ادا کی جائے گی ۔