بھارتی سیاستدان کا انوکھا طریقہ اپنا کر شراب چھوڑنے کی اپیل

491
بھارتی سیاستدان کا انوکھا طریقہ اپنا کر شراب چھوڑنے کی اپیل

نئی دہلی:بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے شہریوں سے شراب کا استعمال چھوڑنے کے لیے انوکھے طریقے سے اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری کا ملزم گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی اوما بھارتی نے ریاست مدھیا پردیش میں شراب کی دکان کے باہر گائے باندھ کر لوگوں سے شراب چھوڑ کر دودھ پینے کی اپیل کی۔

رپورٹس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے شراب نہیں دودھ پیو کے نعرے بھی لگائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون رہنما کے نعروں کے بعد دکاندار نے دکان بند کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کیمطابق اوما بھارتی نے گزشتہ سال جون میں اسی شراب بیچنے والی دکان پر گائے کا گوبر پھینکا تھا جبکہ مارچ میں انہوں نے ایک اور دکان پر پتھر مارا تھا۔