گیس فراہمی کے حوالے سے بلوچستان کیساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

334

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گیس فراہمی کے حوالے سے بلوچستان کے ساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے۔

 وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بیان میں کہا کہ گیس کمپنیوں کے رویے پر شہریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ بلوچستان طویل عرصے تک ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرتا رہا ہے۔ آج شدید سرد موسم میں شہریوں کو گیس میسر نہیں۔گیس کی فراہمی کے حوالے سے بلوچستان کے ساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ گزشتہ چند روز میں گیس حادثات کے باعث دس سے زائد افراد زندگی گنوا چکے ہیں۔وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی گیس کمپنی کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا فوری نوٹس لیں۔