جنگلی حیات بحالی:سعودی تاریخی مقام العلا میں 1580 جانور چھوڑ دئیے گئے

382

 

 

ریاض: جنگلی حیات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے تاریخی مقام العلا میں 1580 جانور چھوڑ دئیے گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے العلا گورنریٹ نے جنگلی جانوروں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے ایک ہم شروع کردی جس میں 1580 سے زیادہ جنگلی جانوروں کی آباد کاری پر کام کیا گیا ہے۔

ان جانوروں میں ہرن، سفید ہرن، عربی بارہ سنگھا اور پہاڑی بکرے شامل ہیں۔ جانوروں کوالعلا گورنری کے قدرتی ماحول والے تین علاقوں میں چھوڑا گیا۔

دوبارہ آبادکاری کی مہم اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مہم ہےاس مہم میں مقام کی تیاری کا اور آباد کیے گئے جانوروں کی نگرانی کی جاتی ہے۔

العلا کا منصوبہ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے رہنما خطوط کے مطابق ہے۔ ان خطوط کے مطابق نئے جاری کیے گئے جانوروں کی نگرانی سمارٹ تجزیہ سافٹ ویئر، کیمرہ ٹریپس اور سیٹلائٹ کالرز کے ذریعے کی جانی چاہیے۔

……………….