سلو اوور ریٹ، آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

434
 سلو اوور ریٹ، آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

دبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم کو میچ فیس کا 80فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل رنجن مدوگالے نے مقررہ وقت میں 4اوورز کم کرانے پر بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 80فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کا آرٹیکل 2.22سلو اوور ریٹ سے متعلق ہے، جس کے مطابق کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں ہر اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔