آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل منی بجٹ لائے جانے کا امکان

372
budget

 اسلام آباد:وفاقی حکومت کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی کی شرح سے مطمئن نہیں اس لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل منی بجٹ لایا جا سکتا ہے جس کا مقصد آمدن بڑھا کر آئی ایم ایف کو منانا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس سے پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے خوالے سے بتایاکہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، خیال رہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، اس سے قبل یہ مذاکرات گزشتہ روز شروع ہونا تھے۔