مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اپنے اکائونٹ کی بائیو میں تبدیلی کر دی

319
مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اپنے اکائونٹ کی بائیو میں تبدیلی کر دی

نیویارک:ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی بھارتی نژاد سی ای او پراگ اگروال، چیف فنانشنل آفیسر نیڈ سیگال کو کمپنی سے نکال دیا۔

مزید پڑھیں:دنیا کے امیر ترین افراد میں امریکی شہری ایلون مسک سرفہرست

رپورٹس کے مطابق ان دونوں افراد کو سکیورٹی نے گھیرے میں لے کر دفتر سے باہر نکالا۔دوسری جانب رپورٹس کے مطابق 27اکتوبر کو مسک سان فرانسسکو میں واقع ٹوئٹر کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔

اس کے علاوہ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ کی بائیو میں تبدیلی کردی ہے اور چیف ٹوئٹ لکھا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نیسنک اٹھا کر  ٹوئٹر ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی تصویر بھی ڈی پی میں لگائی ہے۔