سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط

274

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد رکوانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی الیکشن سے متعلق خط  تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد بلدیاتی الیکشن بروقت ممکن نہیں۔

سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی وجوہات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی سیکورٹی کے لیے مطلوبہ پولیس نفری بھی دستیاب نہیں ہے۔ خط میں سندھ حکومت نے پولیس نفری کے حوالے سے آئی جی سندھ کے خط کا حوالہ بھی دیا ہے اور ساتھ ہی سندھ حکومت نے پولیس رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 23 اکتوبر کو شیڈول ہے۔