گھانا میں چمگادڑ سے انسانوں میں پھیلنے والے خطرناک ماربرگ وائرس کے اولین کیسز رپورٹ

381
Close up of two fruit bats hanging upside down in a tree. Australia.

افریقی ملک گھانا میں جان لیوا ماربرگ وائرس کے اولین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، یہ پہلی بار ہے جب مغربی افریقی ملک میں ایبولا جیسی اس بیماری کو دریافت کیا گیا ہے،جولائی کے آغاز میں گھانا کے 2شہریوں کے خون کے نمونوں کو لیا گیا تھا کیونکہ ماہرین کو شبہ تھا کہ وہ ماربرگ وائرس کے شکار ہیں،ان نمونوں کو سینیگال بھیجا گیا جہاں بیماری کی تصدیق ہوئی،ماربرگ وائرس سے متاثر افراد کے لیے کوئی علاج یا ویکسین دستیاب نہیں اور یہ بیماری ایبولا جتنی ہی جان لیوا ثابت ہوتی ہے،تیز بخار اور جسم کے مختلف حصوں سے خون کا اخراج اس بیماری کی علامات ہیں،اولین کیسز کی تصدیق کے بعد مریضوں کے رابطے میں رہنے والے 98افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے،ماربرگ وائرس جانوروں بشمول چمگادڑ سے انسانوں میں پھیلتا ہے اور اب تک افریقا میں انگولا، کینیا، جنوبی افریقا، جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں اس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،اس بیماری میں مریض کو اچانک تیز بخار اور سردرد کی شکایت ہوتی ہے، جبکہ اس کے شکار افراد میں اموات کی شرح 24 سے 88 فیصد ہوتی ہے، جس کا انحصار وائرس کی قسم پر ہوتا ہے۔