امپورٹڈ حکومت نے آٹے پر سیاست شروع کردی ہے، بیرسٹر سیف

448

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا  ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے آٹے پر سیاست شروع کردی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا فراہمی سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور کھانے کے تیل و گھی سمیت ہر چیز مہنگی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پنجاب سے گندم کی فراہمی میں روکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں اور صرف 100 ٹرک آٹا بھیج کر ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ضرورت سے زیادہ گندم خریداری سے مارکیٹ میں اس کی قلت پیدا ہوئی، خیبرپختونخوا حکومت فوڈ کارڈ پروگرام کے تحت غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گی، اس پروگرام سے 10 لاکھ غریب خاندان مستفید ہوں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت پروپیگنڈا کی بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔