عمران خان اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی قیادت پر مقدمہ درج

465

اسلام آباد:توہین مسجد نبویﷺ کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، شہباز گل، قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے 150 افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق  دو روز قبل مسجد نبویؓ کے احاطے میں موجودہ حکومتی ارکان کے خلاف نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر سعودی عرب کی انتظامیہ نے کچھ پاکستانیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

واقعے پر جہاں سعودی عرب میں کارروائی ہوئی وہیں پاکستان میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کچھ لوگوں کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیر داخلہ شیخ شید، سابق وزرا، مرکزی رہنماں سمیت ڈیڑھ سو افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

 درخواست گزاروں نے مسجد نبویؓ واقعے کی ذمہ داری تحریک انصاف کی قیادت پر عائد کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے خلاف مسجدِ نبوی ﷺ میں نعرے بازی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت سابق حکومت کے اعلی عہدیداروں کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔