بجلی گھی کی قیمتوں میں اضافہ عمران نازی کا ایک اور یوٹرن، شہبازشریف

277

لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے بجلی، گھی کی قیمتوں میں اضافے کو عمران نیازی کا ایک اور یوٹرن قرار دیا دیا، کہا تھا کہ عمران نیازی بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نہ بڑھانے کے اعلان پر یوٹرن نہ لیں لیکن انہوں نے روایت برقرار ر کھی۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ریونیو اور قومی آمدن میں اضافے کے حکومتی دعوﺅں کو جھوٹ ثابت کررہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت بجٹ خسارے کا 318 ارب روپے کا اپنا ہدف بھی حاصل نہیں کرپائے گی۔ یہ جی ڈی پی کے 8 فیصد کے مساوی ہے، اس خسارے کو پورا کرنے کے لئے مزید عالمی اور ملکی قرض لئے جائیں گے ۔ حقائق بتارہے ہیں کہ حکومت فیل ہوچکی ہے اور پاکستان کو فیل اور معاشی دیوالیہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔