تھانہ زمان ٹاﺅن پولیس کا ڈکیت گروپ سے مقابلہ،3 ملزمان گرفتار

203
تھانہ زمان ٹاﺅن پولیس کا ڈکیت گروپ سے مقابلہ،3 ملزمان گرفتار

کراچی: تھانہ زمان ٹاﺅن پولیس نے ڈکیت گروپ کے 03 کارندوں سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کیا،

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کی، تھانہ زمان ٹاﺅن پولیس اور ملزمان کا مقابلہ گھی فیکٹری کورنگی نزد 50-C کے قریب ہوا۔گرفتار زخمی ملزم عاقب، سمیت گرفتار شدہ ملزمان شہزاد اور ولی حسین شامل ہیں ،تین موٹر سائیکل سوار اشخاص مشتبہ حالت میں جا رہے تھے،علاقہ گشت پر معمور پولیس پارٹی نے موٹرسائیکل پر سوار اشخاص کو شک کی بنا پر رکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، پولیس کی جانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے،گرفتار ملزمان کا سابقہ رکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے،گرفتار زخمی ملزم کو علاج معالجے کیلے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔