اے این ایف اور ایف سی بلوچستان کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

283
اے این ایف اور ایف سی بلوچستان کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

 اسلام آباد: اے این ایف بلوچستان اور ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ماشکیل کے غیر آباد علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔

ترجمان کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 1200 کلوگرام افیون، 160 کلوگرام چرس اور 1 ہزار لیٹر ہیروئین بنانے والا کیمیکل شامل ہے ۔ ترجمان کے مطابق دورانِ چھاپہ منشیات اسمگلروں کی جانب سے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کی گئی ،اے این ایف کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،برآمدہ منشیات گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹرز کے مطابق برآمدہ منشیات اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر ناریجو نے اے این ایف ٹیم کی کامیاب کارروائی پرکو سراہا۔