فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، گولہ بارود برآمد

428

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔