رانا محمد اشرف کے اعزاز میں عشائیہ

177

ن لیگ سعودی عرب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود کی جانب سے سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جبکہ نظامت کےفرائض ن لیگ سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں محمد طارق جنید نے انجام دیتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی رانا محمد اشرف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بحالی حق اور سچ کی جیت ہے۔
میزبان راناطارق محمود نے سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی پر قائدین اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ دراصل عوام کی عزت کی بحالی ہے۔ بہت جلد مسلم لیگ ن برسر اقتدار آکر قوم کو مہنگائی سے ریلیف دے گی۔ میاں محمد طارق جنید نے خطاب میں کہا کہ اسحاق ڈار کی ملکی معیشت کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تقریب سے ریاض ریجن کے صدر نور خان شنواری، ریاض صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز، راجا غلام اکبر نمبردار، عبدالقیوم کنگ، رانا سلطان محمود، مبارک علی بھٹی، محمد اسلم، خالد رشید، مکرم نصیر، محمد اسلم، گوہر شاہ، ملک لیاقت، صدر یوتھ ونگ سعودی عرب رانا زمان خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں پاکستان سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کی سالمیت، خوشحالی، ترقی اور سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔