سردار اقبال یوسف سے کشمیری رہنماؤں کی ملاقاتیں

219

کشمیر کمیٹی جدہ کے سرگرم رکن، وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق کوآرڈینیٹر برائے سعودی عرب اورقومی یکجہتی فورم کے کنونیئر سردار محمد اقبال یوسف نجی دورے پر پاکستان میں ہیں، جہاں اُن سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ٹکٹ ہولڈر برائے ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف، سابق ڈائریکٹر جنرل کشمیر لبریشن سیل و امیدوار اسمبلی ملک ذوالفقار، سابق چیئرمین زکوٰۃ کونسل راجا شاہنواز سمیت دیگر ممبران اورسینئرسیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقات کی اور انہیں سعودی عرب میں کشمیری پاکستانی برادری کی خدمات اور تحریک آزادی کشمیر کی بہترین ترجمانی پر مبارکباد پیش کی اوران کی خدمات کو سراہا۔ سابق کوآرڈینیٹر سردار محمد اقبال یوسف نے تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر منظم کرنے میں اپنی تمام تر کوشش کو جاری رکھیں گے۔ سعودی عرب میں کمیونٹی کی خدماتِ بھی جاری و ساری رکھیں گے۔