وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں چودھری منظور اور سردار ظفر کا عشائیہ

235

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کےحلقے سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب میں مقیم معروف بزنس مین چودھری منظور اور سردار ظفر سدوزئی کی جانب سے ان کے اعزاز میں جدہ میں پُرتکلف عشائیہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی بڑی واضح ہے۔ اقوام عالم کو اپنے وعدے کے مطابق یہ مسئلہ حل کروانا چاہیے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی بہتر خدمت کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، جو وطن عزیز کی خاطر ہر وقت حاضر ہے اور قربانیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان مخلص، دیانتدار اور محب وطن لیڈر ہیں، جو ملک کو معاشی خوشحالی کی راہ پر لانے میں ضرور سرخرو ہوں گے۔
تقریب میں پاک کمیونٹی کے سرکردہ افراد جن میں سردار امجد خالد، سردار محمد شریف، سردار فہد، عرفان الحق، ڈاکٹر محمد رفیق، راجا وحید، سردارعمرخالد، چودھری عبدالقدیر، پاک اورسیزمیڈیا فورم کےچیئرمین چودھری ریاض گھمن، صدرشعیب الطاف، ممبران شباب بھٹہ، احمد فواد سواتی اور سردار مصطفیٰ خان نے شرکت کی اور وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔