کیمرون کو چین کی جانب سے عطیہ کی گئی کوروناویکسین کی 1 ملین خوراکیں موصول

334

کیمرون کوچینی فارماسیوٹیکل کمپنی سائنو فارم کی جانب سے عطیہ کی گئی کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موصول ہو گی ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرون میں چینی سفارتخانے کے اقتصادی اور تجارتی کونسلر گو جیان جون نے میڈیا کو بتایا کہ کیمرون حکام نے دارالحکومت کے نسیمالین ہوائی اڈے پرمنعقدہ ایک تقریب میں چینی حکومت کی جانب سےکورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکوں کا عطیہ وصول کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیمرون سمیت افریقہ میں ویکسین کی مقدار اور ویکسی نیشن کی شرح کم ہے اور چین کی طرف سے یہ مفت امداد ایک ایسے وقت میں اہم ہے جب دنیا کورونا وائرس کی قسم اومیکرون سے تباہی کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عطیہ سے نہ صرف صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی بھی مضبوط ہوئی ہے۔