واٹس ایپ نے اکتوبر میں 20 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

258

نئی دہلی:واٹس ایپ نے کہا ہے کہ اس نے نئے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت رواں برس اکتوبر میں 20 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق واٹس ایپ کو اکتوبر میں 500 بھارتی اکانٹس کے بارے میں شکایات موصول ہوئیں۔

واٹس ایپ کے ترجما ن نے کہا کہ بھارت میں اسکے 400 ملین سے زیادہ صارفین ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کی شناخت کے حوالے سے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے جس کے جواب میں بھارتی حکومت نے وٹس ایپ پر مقامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا صارفین کے متعلق بنائے گئے قوانین غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔